Sunday, 13 May 2018

NSC to meet Monday over misleading media statement, says DG ISPR

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن میڈیا بیانات پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل بروز پیر 14 مئی کو ہوگا، نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلانے کی تجویزوزیراعظم کوپیش کردی ہے، اپنی ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اجلاس میں ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن بیانات پرغورکیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی داخلی و سرحدی سیکورٹی صورتحال اور سلامتی کے امور پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس کی صدارت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی ،مشیر قومی سلامتی امور ،وزیردفاع و خارجہ سمیت خفیہ اداروں کے افسران شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک انگریزی اخبارکو انٹرویو میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاںنوازشریف نےکہا تھا کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کو قتل کردینا قابل قبول نہیں، عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں جنھیں غیر ریاستی عناصر کہا جاتا ہے۔ نواز شریف نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انھیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کو قتل کر دیں۔

اس بیان پر ملک کے مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں میں ایک نئی بحث کا اغاز ہوگیا ہے اور سابق 
وزیرِاعظم کے اس بیان پر تنقید کی جارہی ہے۔

No comments:

Post a Comment