Pakistani death-row prisoner Zulfikar Ali passes away in Indonesia
انڈونیشیا میں قید پاکستانی شہری ذوالفقارعلی انتقال کرگئے
انڈونیشیا میں قید پاکستانی شہری ذوالفقارعلی کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔
انڈونیشیا میں قید بے گناہ ذوالفقارعلی کو آج طبیعت خراب ہونے پر آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا تاہم ذوالفقارعلی جانبرنہ ہوسکے اور ان کا انتقال ہوگیا۔
2004 میں ذوالفقارعلی کو اس وقت گرفتارکیا گیا جب ان کے ساتھ فلیٹ میں رہنے والے ساتھی کے قبضے سے 300 گرام ہیروئن ملی، خود انڈونیشین حکام بھی 2010 میں ہونے والی تحقیقات کے بعد یہ اعتراف کرچکے تھے کہ ذوالفقار بے گناہ ہیں۔ دسمبر2017 میں ذوالفقار علی کو اسٹیج فور کے سرطان کی تشخیص ہوئی جس کے بعد وہ زیادہ وقت اسپتال میں رہے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جب یہ معاملہ انڈونیشین صدرکے ساتھ اٹھایا تو انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ذوالفقارعلی کو معاف کردیں گے اور پاکستان واپس بھجوادیں گے لیکن یہ وعدہ بھی وفا نہ ہوا۔
ذوالفقارعلی پر پولیس کی حراست میں تشدد ظلم کی طویل داستان ہے۔ ذوالفقار کو وحشیانہ تشدد کے بعد گاڑی کے ساتھ باندھ کر گھسیٹا جاتا رہا اور بے ہوش ہونے پراسپتال میں ثابت ہوا کہ تشدد سے جگراورگردے بُری طرح متاثرہوئے۔ جب کہ ذوالفقار کے اسپتال میں علاج کے اخراجات بھی ان کے خاندان سے وصول کئے گئے۔
No comments:
Post a Comment