پشاور، سیوریج میں پولیو وائرس کا انکشاف
Polio Virus in Peshawar
پشاور، سیوریج میں پولیو وائرس کا انکشاف، دو یوسیز انتہائی حساس قرار
جن دو یونین کونسلوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ان میں یوسی لڑمہ اور یوسی شاہین مسلم ٹاؤن شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا کے حکام نکاسی آب کے نظام میں پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث پشاور کی دو یونین کونسلوں کو دوسری مرتبہ پولیو کے حوالے سے انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ اس سے قبل عالمی ادارہ نے متعلقہ حکام کو سرویلنس کا نظام مزید موثر بنانے کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت اور دوسرے متعلقہ محکموں کو نکاسی آب اورصفائی صورتحال پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دو سال قبل 7 جون 2016 کو خیبر پختونخوا کے حکام نے ان دونوں یونین کونسلوں کے سیوریج کو پولیو وائرس سے پاک قرار دیا تھا جس کی عالمی ادارہ صحت نے بھی تصدیق کی تھی۔
No comments:
Post a Comment