Thursday 7 February 2019

پارلیمنٹ لاجز میں باتھ رومز کی صفائی کے لیے 5.6 ملین روپے خرچ ہوتے ہیں

Parliament_House_Islamabad


پارلیمنٹ لاجز میں بیت الخلا کی صفائی پر 56 لاکھ روپے کے اخراجات کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں باتھ رومز کی صفائی کے لیے 5.6 ملین روپے خرچ ہوتے ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس کے باتھ رومز بھی بہت گندے ہوتے ہیں۔


سینیٹ کی ہاؤس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں شروع ہوا جس میں پارلیمنٹ لاجز میں غیرقانونی طور پر دکانیں چلانے کا معاملہ زیر بحث آیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ لوگ بغیر دستاویزات کے یہاں دکانیں چلا رہے ہیں، آئندہ جو بھی دکان کا ٹھیکہ لے گا وہ کنٹریکٹ کے تحت لے گا، ہر دفعہ سی ڈی اے کہتا ہے پیسے نہیں ہیں جب کہ وزارت خزانہ کہتی ہے آپ تفصیلات نہیں دیتے اس لیے پیسے نہیں دیے جاتے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں باتھ رومز کی صفائی کے لیے 5.6 ملین روپے خرچ ہوتے ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس کے باتھ رومز بھی بہت گندے ہوتے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ آئندہ آپ خود چیک کریں گے، پارلیمنٹ لاجز کے باتھ رومز کی صفائی پرماہانہ ایک ملین سے زائدخرچ کر رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment