ہفتے اور اتوار کو سورج مغرب سے نکلتا ہےکیا؟
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بنچ کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کررہا ہے۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے بذریعہ وڈیو لنک کراچی سے دلائل دیئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا ہفتے اور اتوار کو سورج مغرب سے نکلتا ہے؟ کورونا وائرس ہفتے اور اتوار کو کہیں چلا نہیں جاتا، کیا وبا نے حکومتوں سے وعدہ کر رکھا ہے وہ ہفتہ اور اتوار کو نہیں آئے گی؟
این ڈی ایم اے کو کتنے پیسے ملے؟
این ڈی ایم اے نے کورونا از خود نوٹس کیس میں 123 صفحات پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی ہے جس میں کورونا سے نمٹنے کے لیے کئے گئے اقدامات اور سرحدوں پر قرنطینہ مراکز کے حوالے سے تفصیلات بھی شامل ہے۔
پنجاب میں نئے ایس او پیز جاری
سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات کے لیے ایس او پیز کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق دکان یا کاروباری مرکز پر حکومت کی مہیا کردہ احتیاطی تدابیر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔
No comments:
Post a Comment